17 نومبر 2016 - 15:10
بھارت اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں

بھارت کے شہر پونے میں چین اور بھارت چھٹی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جو گیارہ روز جاری رہیں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر پونے میں چین اور بھارت چھٹی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جو گیارہ روز جاری رہیں گی۔
اطلاعات کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں ’ہاتھوں میں ہاتھ2016ء‘میں پیپلزلبریشن آرمی کے 139جبکہ بھارت کے بھی اتنے ہی فوجی افسران حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں میں انسداد دہشت گردی، مختلف آپریشنز کی فعالیت، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور نیم شہری علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔

.......

/169